• Fri. Mar 29th, 2024

کشمیر تقسیم ہندا کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

Oct 10, 2019

جہلم (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیازکوفروغ دیاجارہاہے، کشمیر تقسیم ہندا کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈہوئی،دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آﺅٹ ہونے والوں میں شامل ہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،مہمان خصوصی نے پریڈکا معائنہ کیا اور سکوارڈن نمبر2 کو قائداعظم بینرسے بھی نوازا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری طاقت ہے،پاکستان تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی پرعمل پیراہے،جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کرداراداکیااوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے امن حاصل ہوا،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہیں لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خون کے آخری قطرے تک ملک کادفاع یقینی بنائیں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں ہے،انہوں نے کہا کہ پاس آوَٹ کیڈٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوں،امید ہے پاس آوَٹ کیڈٹس وطن کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جنرل زبیر محمود حیات کا کہناتھا کہ قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔