عوام کے جان و مال حفاظت کے لئے قائم کی گئی حیدر فورس،پولیس ملازمان کی صحت کو بہتر کرنے کے لئے پولیس جم اورجدید سہولیات سے آراستہ ریکریشن روم کا افتتاح بھی کیا۔بعد ازاں پولیس ملازما ن کے لئے معیاری اشیاء خورد نوش بارعایت خریدنے کے لئے پولیس ویلفیئرشاپ کا بھی افتتاح کیا۔ آخر میں آپ تھانہ دانیوال تشریف لے آئے جہاں پرخواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اوران کے انسداد کے لئے ضلع وہاڑی میں انسداد تشددمرکز برائے خواتینViolence Against Women Centre VAWC کاافتتاح کیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے گفتگو کے دوران کہا کہ VAWC کا مقصدخواتین کو قانونی معاونت و رہنمائی کے علاوہ،گھریلو،ذہنی و جسمانی تشدد، وراثتی حقوق، چھوٹی عمر میں شادیوں، ونی، کاروکاری، تیزاب گردی،عفت میں خلل، زناء اور معاشرے میں کام کرنے والے خواتین کو در پیش مسائل کی رپورٹ کی صورت میں بلاتاخیر کاروائی کرنا ہے۔
رپورٹ.. انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی