بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) بھارتی فوجیں کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں لیکن عالمی میڈیا اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کشمیرپرحکومت نے یوٹرن لے لیاہے لیکن پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر اورضلعی امیر بہاول پور سیدذیشان اختر نے گذشتہ روز یوم کشمیریکجہتی کے حوالہ سے مسجد الحق تا فریدگیٹ خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی خواتین اوربچوں نے بینرز پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر انڈیاکے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے صوبائی نگران سیاسی سیل ڈاکٹرثمینہ روحی‘ ناظمہ ضلع بہاول پور عظمی نعیم‘ نائب ناظمہ فرح اشفاق‘ سعدیہ ذیشان‘ طاہرہ یونس‘ نگران پی پی 245 اناس حسن‘ پی پی 246 حمیرااسلم‘ کی زیرقیادت کشمیرسے اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی سیدذیشان اختر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اگرشہہ رگ کاٹ دی جائے تو جسم مردہ ہوجاتاہے 908 دن گزرجانے کے باوجود بھارتی حکومت کالاک ڈاؤن ختم نہیں ہوا مقبوضہ کشمیر میں آئینی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے کشمیری اپنے پیاروں کے جنازے گھروں میں دفنانے پرمجبور ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعدادمیں ہندوں کی آبادکاری جاری رکھے ہواہے تاکہ کشمیر کی مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کردیے اس موقع پر نصراللہ خان ناصر امیرجماعت اسلامی پی پی 245‘(گروپ لیڈر) نے کہاکہ انڈیانے 75 سال سے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ جمارکھاہے اقوام عالم سمیت پوری دنیا نے بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آنکھیں بندرکھی ہیں کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن مغرب نے اپنے تجارتی مفادات کے باعث دوہرامعیار قائم کررکھاہے ایک طرف یہ ممالک انسانیت کا درس دیتے ہیں اور دوسری طرف خاموشی اختیار کر کے انسانیت سوز امر کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری طورپر عمل درامد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر فوری استصواب رائے کرائی جائے اور کشمیریوں کوان کی مرضی کے مطابق آزادی دی جائے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کااٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔