• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہفتہ بین الاقوامی انٹر فیتھ کے دوران معاشرہ میں نوجوان نسل کے ذریعہ امن و محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔ اعجاز عالم آگسٹین

Feb 3, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہفتہ بین الاقوامی انٹر فیتھ کے دوران معاشرہ میں نوجوان نسل کے ذریعہ امن و محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔وہ آج یہاں ایکشن اگینسٹ پاورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے تخلیق امن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے کردار و عمل سے امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلائیں۔انہوں نے کہاکہ ایکشن اگینسٹ پاورٹی کی جانب سے تخلیق امن پراجیکٹ میں امن، برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوجوان اپنے علاقے اور ملک میں امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے خاتمہ اور معاشرہ میں امن اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے نوجوان اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی یوڈیسٹر چوہان، فادر افتخار مون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سرفراز کلیمنٹ، منیجر یاسر عرفات، سماجی کارکن نتھو شاہین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر، امجد شانی، شاہد علی خان، سرجن رام، سماجی کارکنان، طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی یوڈیسٹر چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکشن اگینسٹ پاورٹی اور ضلعی انتظامیہ کا تخلیق امن پراجیکٹ کی بہتر اور شاندار انداز میں تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں امن کے قیام کے لئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں پراجیکٹ منیجر یاسر عرفات نے بریفنگ دیتے ہوئے ایکشن اگیسنٹ پاورٹی اور ضلعی انتظامیہ بہاول پور کے اشتراک سے تخلیق امن پراجیکٹ کے ذریعہ ضلع بہاول پور میں امن، برداشت، رواداری، اور اہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل بہاول پور اور تحصیل احمد پور شرقیہ کی 10یونین کونسلوں میں 100سے زائد نوجوانوں کو ادارہ ہٰذا نے تخلیق امن پراجیکٹ میں مختلف قسم کی آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی ٹریننگ دی ہے جس میں پینٹنگ، مشاعرہ، موسیقی اور تھیٹر وغیرہ شامل ہیں اور ان تمام نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کئے گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہی ہنر کے سینئر آرٹسٹ کے ساتھ مل کر تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی ہنرمندانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سرفراز کلیمنٹ نے قیام امن پراجیکٹ کے شاندار انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔