ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد کا دفتر پولیس ٹانک پہنچنے پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز انعام خان گنڈہ پور اور ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش سمیت ٹانک پولیس کے دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹانک پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے انکو سلامی پیش کی۔ بہترین سلامی پیش کرنے پر انہوں سی ڈی آئی گل زمان کو نقد انعام دیا۔
اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک و سب ڈویژن جنڈولہ میں ہر قسم کے جرائم کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔