اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس مین پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے اجلاس کی ابتداء میں شرکا کو بتایا کہ آج کا سیشن صرف کشمیر پر بات کیلئے رکھا گیا ہے ۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پوری اپوزیشن کی جانب سےکشمیرکےساتھ یکجہتی کرتا ہوں، سات دہائیوں سےبھارت کشمیریوں پرظلم کرتاآرہاہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب عروج پرہیں۔
سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منائے گی،ایوان بالاسے کشمیریوں کیلئے آج ایک مشترکہ آواز جائے گی۔
سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔