ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سرکاری افسر ہو کر بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی ف کے امیدوار کی الیکشن مہم میں شرکت کرنےپر الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ سرکاری افسر ہونے کے باوجود اپ نے جے یو آئی ف کے امیدوار کفیل نظامی کی الیکشن مہم میں شرکت کی ، آپ کی تصاویر الیکشن مواد پر چھپی ہوئی ہیں ، آپ نے 3 فروری کو سیاسی جلسے سے خطاب بھی کیا ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آپ 5 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں پیش ہوں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضیاء الرحمان مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں ۔
سرکاری افسر ہو کر امیدوار کی الیکشن مہم میں شرکت کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری
