بیجنگ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں سی پیک کےجاری منصوبوں اورمستقبل کےاقدامات کاجائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی ، ملاقات میں چین کے سیاسی مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک سےدونوں ممالک کےعوام مستفیدہورہےہیں،سی پیک منصوبوں نےملک میں پائیدارمعاشی ترقی کی بنیادرکھ دی،کوویڈکےباوجودسی پیک منصوبوں پرکام جاری رہا،سی پیک،بی آرآئی منصوبےکااہم جزوہے،ان منصوبوں سےپاکستانی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے،چین اورپاکستان آزمودہ دوست ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین سی پیک کے منصوبوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، منصوبوں پر جلد پیشرفت کیلئے پر عزم ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کےقومی ترقی اوراصلاحاتی کمیشن کاتعاون قابل تحسین ہے، پاکستان اورچین گوادرکوخطےکامعاشی مرکزبنانےکیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم کی چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک کے جاری منصوبوں ، مستقبل کے اقدامات پر گفتگو
