بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)محکمہ بلڈنگ بہاولپور میں گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی شاندار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،چوہدری عمران صدیق صدر جبکہ ملک موسی جنرل سیکرٹری کا حلف اٹھایا،تقریب کے مہمان خصوصی ایکسین محکمہ بلڈنگ چوہدری نثار تھے۔دوستوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا ۔چوہدری عمران صدیق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ بلڈنگ کے دفتر میں گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایکسین محکمہ بلڈنگ چوہدری نثار نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب حلف برداری میں سرپرست مزار منور بیگ،صدر چوہدری عمران صدیق،سینئر نائب صدر راؤ محمد شریف،نائب صدر مظفر علی زیدی،جنرل سیکرٹری ملک محمد موسیٰ،جوائنٹ سیکرٹری سید سجاد حسین شاہ،افس سیکرٹری سید یاسر سعد گیلانی،سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہد شاہ،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات و نشریات قمر الزمان تھیم،فنانس سیکرٹری ملک رضوان،جوائنٹ فنانس سیکرٹری رانا سکندر حیات چیئرمین ٹینڈر کمیٹی چوہدری عارف مجید سمیت 8 ممبران کمیٹی مجلس عاملہ نے حلف اٹھایا،صدر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چوہدری عمران صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے صدر منتخب کیا انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں دن رات اپنے ٹھیکیدار دوستوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہوں گا،تقریب کے آخر میں تقریب میں شریک کثیر تعداد میں دوست و احباب کے لئے ظہرانہ کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔