• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین نے کشمیر کے تنازع پر دبنگ بیان دے دیا ،پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

Oct 10, 2019

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازع ہے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ،پاکستانی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات بھی بتائے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور چین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پر امن ،مستحکم اور خوشحال ایشیا تمام فریقین کے مفاد میں ہے ،خطے کے فریقین باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔