• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشز سیریز میں شکست، انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

Feb 5, 2022

لندن(نمائندہ خصوصی) ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انگلینڈ کے کوچ کرس سلور ووڈ، اسسٹنٹ کوچ گراہم تھورپ کو برطرف کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کو بھی برطرف کیا جاچکا ہے۔ایشز سیریز کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے تھا کہ کپتان جوئے روٹ کی پوزیشن بھی خطرے میں ہے اور ان کو کپتانی سے ہٹایا جاسکتا ہے تاہم وہ اپنے کپتانی بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔آسڑیلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کو چار ،صفر سے شکست دی تھی۔