• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں کی سخت تنقید کے بعد ’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر نے خاموشی توڑدی

Feb 5, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈ یا صارفین کی سخت تنقید کے بعد ’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ڈرامے پر مذاق اڑانے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنے پرانے ڈرامے کی کلپس پر تنقید کرنے والوں کو تجویز دی کہ وہ اچھی اور انتہائی اہم چیزوں اور معاملات پر اپنی صلاحتیں اور توانائی خرچ کریں،جس سے کسی کوئی فائدہ بھی پہنچے۔

کرن تعبیر نے سٹوری میں لکھا کہ ’یہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اس معاملے پر بات کریں، جس پر بات کرنا ضروری ہے اور جن مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز اٹھانا لازمی ہے۔اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ برائے مہربانی کرکے وہ اپنی توانائی اور صلاحیتوں کا درست استعمال کرکے ایسے مسائل پر آواز اٹھائیں، جس سے کسی اور کا بھلا ہو۔کرن تعبیر نے مزید لکھا کہ دوسری صورت میں لوگ اپنی مرضی سے ’شِزا اور فضا‘ کے معاملے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

واضح رہے کہ کرن تعبیر کے 2020 کے پرانے ڈرامے’حقیقت: جڑواں‘ کی کچھ کلپس ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ان کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں جڑواں کرداروں میں دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کے سینز وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ڈرامے کی مذکورہ کلپس وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ جدید دور میں بھی ایسے بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں۔