ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فتحی کئی گھنٹوں تک اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا رکھنے کے بعد انسٹاگرام پر واپس لوٹ آئی ہیں۔
جمعہ کے روز نورا فتحی نے شیروں کو کھانا کھلانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں تک نورا کے مداح یہی سوال پوچھتے رہے کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ کیوں بند کیا ہے تاہم اب ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد نورا فتحی نے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے اسے بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہیکنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئٹم گرل کی ذاتی معلومات چوری ہونے سے بچائیں۔