بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔ مظلوم کشمیری سات دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامناعزم و حوصلے سیکر رہے ہیں۔کشمیریوں کی یہی استقامت انکے آزادی کے مؤقف کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری سیتوقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے انکے دیرینہ حق خود ارادیت کے مطالبہ کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سے شروع ہونے والی یکجہتی کشمیر ریلی میں میوزیم سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ہر پاکستانی کا کردار نہایت اہم ہے۔ اج پوری دنیا میں مقیم پاکستانی بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف سراپا احتجاج یے اور وہ دن دور نہیں جب اہل کشمیر آزاد وطن کی فضا میں سانس لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اج کا یہ دن کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ ڈائریکٹر میوزیم نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے اور اب وہ دن دور نہیں رہا جب کشمیر میں آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا۔