• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریاست بہاولپورکی شناخت پیلکن کے نام پرڈی ایچ اے میں تعمیر ہونیوالاکثیرالمنزلہ پیلکن مال ٹاور بہاولپورکی پہچان اور پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلاٹاور ہے

Feb 5, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ریاست بہاولپورکی شناخت پیلکن کے نام پرڈی ایچ اے میں تعمیر ہونیوالاکثیرالمنزلہ پیلکن مال ٹاور بہاولپورکی پہچان اور پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلاٹاور ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈز اورفورسٹار ہوٹل کے قیام کے باعث بین الالقومی سیاحوں اورکھلاڑیوں کی پرسکون اورمحفوظ ترین قیام گاہ ثابت ہوگی۔ ساڑھے دس کنال پرتعمیر ہونیوالا16 منزلہ پیلکن مال ٹاور مقامی لوگوں کوباعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے انویسٹرز کیلئے کاروباری سہولت اورخواتین کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔ ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پیلکن مال ملک ذوالفقار احمد، جی ایم یاسرگیلانی، کرنل(ر) کامران نواز، ملک جاوید اختراوردیگرنے پیلکن مال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای اوملک ذوالفقار احمد نے کہاکہ میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل کئی سالوں کی جدوجہد کے باعث ڈی ایچ اے کونہ صرف زیادہ سے زیادہ رقبہ دلایابلکہ مقامی زمینداروں کیساتھ کیے جانیوالے معاہدوں کوبھی ایمانداری اورنیک نیتی سے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے کے 50ہزار پلاٹوں کے وسط میں پاکستان کے سب سے بڑے پیلکن مال ٹاور کی تعمیر اس شہرکے لوگوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی اوربہاولپورمیں ایک نئے باب کااضافہ ہوگا بہاولپورکے تمام کاروباری افراد کوساتھ لے کرچلنامیرامشن ہے اوران کے ساتھ سانجھا کاروبار کرناہے اس کی مثال پیلکن مال ٹاور کاآغاز ہے اس کے بعدکئی نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج کی تقریب سے قبل پیلکن مال کا25 فیصدشیئرفروخت بھی ہوچکاہے ساڑھے دس کنال رقبہ پرمحیط16 منزلہ پیلکن مال میں نیشنل اورملٹی نیشنل برانڈز فوڈزورائٹی، فورسٹار ہوٹل، کافی شاپس، ان ڈورگیمز، سوئمنگ پول، جمنزیم اوردیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جی ایم یاسرگیلانی نے کہاکہ پیلکن مال میں تعمیرہونیوالے فورسٹار ہوٹل کی تعمیر سے سیاحوں اوربین الاقوامی کھلاڑیوں کی بہاولپورآمدمیں اضافہ اورسیاحت کوفروخت ملکی آمدن میں اضافہ ہوگا۔کرنل(ر) کامران نواز نے کہاکہ ملک ذوالفقار کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ بہاولپورمیں ڈی ایچ اے کے قیام کیلئے بھی سب سے بڑی ان کی کاوش ہے۔ اورڈی ایچ اے کوسب سے زیادہ رقبہ بھی انہوں نے دلوایاہے اب کمرشل پراجیکٹ کے آغاز کاکریڈٹ بھی انہی کوجاتاہے ان کی نیک نیتی اورمخلصانہ جدوجہد کی بدولت وہ کامیابی کی تمام منازل طے کررہے ہیں۔ بزنس پارٹنر ملک جاویداخترنے کہاکہ انویسٹرز کاان کے ادارے پراعتماد ان کیلئے بہت بڑاسرمایہ ہے وہ پیلکن مال میں شاپس کے خریداروں کوان کے سرمایہ کی بھرپورسکیورٹی اورتین سالوں میں مکمل کرکے ان کے حوالے کرنے کویقینی بنائیں گے۔ اس تقریب میں میجر(ر) زاہدحسین کنسلسٹنٹ مارکیٹنگ ملک جہانزیب، جوادبندیشہ، فیصل کامران اورکرنل(ر) خلیل احمد، ڈپٹی جی ایم احسن رشیدگجر، جاوید بن ریحان اوردیگرنے بھی خطاب کیااورپیلکن مال ٹاورکے افتتاح پربھرپورآتش بازی بھی کی گئی۔