• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کا اجلاس منعقد ہوا

Feb 7, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نذر سیال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی محمد صفدر بھٹی، بٹھہ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری بابر نصیر، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی حسن رضا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اقدس بشیر، محمد اشرف ورکرز نمائندہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر نے کہا کہ ضلع بھر میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور قانون کے مطابق اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نذز سیال نے ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ جبری مشقت کا کوئی کیس نہیں ہوا۔ اسی طرح چائلڈ لیبر کے سلسلہ مین ضلع بھر میں 113 مقامات پر انسپکشن کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ 24اداروں کو کم از کم اجرت ادا نہ کرنے پر چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی محمد صفدر بھٹی نے بتایا کہ بٹھہ جات میں 1585 مزدور رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ150مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔