• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جنگلات توسیع بہاول پور کو موسم بہار2022ء شجر کاری مہم کے دوران 12 لاکھ65ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا

Feb 7, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ڈی ایف او جنگلات توسیع شاہد حمید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جنگلات توسیع بہاول پور کو موسم بہار2022ء شجر کاری مہم کے دوران 12 لاکھ65ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں سے 2 لاکھ 85ہزار پودے پاک فوج و دفاعی ادارے میں لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے دوران کسان بھائیوں کو 7لاکھ 80ہزار پودے 2 روپے فی پودا کے حساب سے محکمہ جنگلات توسیع کی جانب سے دئیے جائیں گے۔ مزید برآں 2 لاکھ پودا جات سکول و کالج، یونیورسٹی اور محکمہ صحت کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات توسیع بہاول پور کی نرسری، بہاول پور، لال سوہانرا نیشنل پارک، خیرپور ٹامیوالی، حاصل پور چشتیاں، بہاول نگر اور منچن آباد میں بنائی گئی ہیں جہاں پودے2روپے فی پودا کے حساب سے دستیاب ہیں۔