• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر کی زیر صدارت آر پی او آفس کانفرنس روم میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل ڈیوٹیز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

Feb 10, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر کی زیر صدارت آر پی او آفس کانفرنس روم میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل ڈیوٹیز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔تفصیل کیمطابق اجلاس میں ڈی پی او رحیم یار خان محمد علی ضیا ء ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار اورڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدارنے شرکت کی۔آر پی او شیر اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصدتینوں اضلاع میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل ڈیوٹیز کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور جدید کیمطابق ہمیں بھی اپنی ڈیوٹیز میں جدت اور بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ دوران میٹنگ آر پی او نے آئی ٹی انیشیٹیو جن میں سمارٹ آئی،ای پولیس پوسٹ ایپ شامل ہیں کا بھی جائزہ لیا۔آر پی او نے مزید کہا کہ مقدمات کی معیاری ا نوسٹی گیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اسی پر ہی ہم جرائم پیشہ عناصر کو انکے انجام تک پہنچا سکتے ہیں۔ا چھے کردار کے حامل پولیس آفیسرز کو پوسٹنگ دی جائے گی۔ کرپشن، بدعنوانی یا فرائض کی سرانجامی میں غفلت و سستی میرے لیے ناقابل برداشت امور ہیں۔سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش پر کڑی نظر رکھیں، منشیات فروش،قبضہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔