بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )فروری میں بروقت فصل کماد کاشت کرنے سے ہی کسان بہترین پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہوتا ہے اور کمادکاشت کرنے کا سب سے بہترین وقت ماہ فروری ہے ان خیالات کا اظہار کین ایڈوائزر چوہدری محمد یونس نے اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام فروری کاشت کماد کے حوالے سے کسان آگاہی پروگرام میں کیا تفصیل کے مطابق موضع ہکڑا میں اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام تقریب میں فروری کاشت کماد کے حوالے سے کسانوں کو اہم معلومات اور جدید طریقہ کاشت بارے بتایاگیا جس میں علاقے کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف شوگر ملز کیہیڈ آف کین ڈویلپمنٹ و کین ایڈوائزر چوہدری محمد یونس کا کہنا تھا کہ جو کماد کی فصل کی پیداوار کے بہترین نتائج بروقت فروری کاشت سے حاصل ہوتے ہیں وہ کبھی بھی مئی یا دیگر کسی مہینے میں حاصل نہیں ہوتے بروقت فصل کاشت نہ کرنے سے کسان کے اخراجات اپنی فصل پر زیادہ ہوتے ہیں اور اس مطابق وہ اپنی فصل سے پیداوار اور اس کا منافع حاصل نہیں کر پاتا کماد کی فروری کاشت کے وقت پوٹاش کا دیگر کھادوں کے ساتھ استعمال بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے یوریا کھاد کا بے دریغ استعمال گنے کی فصل کے لیے فائدہ مند نہیں ہے بلکہ یہ کسان کے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ فصلوں کی دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے پوٹاش کے استعمال سے فصل کی پیداوار 250سے 300من فی ایکڑ کی حد تک اضافہ با آسانی یقینی طور ممکن ہے فصل زمین میں کاشت کرنے سے پہلے اپنی زمین کی مٹی اور پانی کا تجزیہ ضرور کروائیں تا کہ فصل کاشت کرتے وقت اس بات کی مکمل آگاہی ہو جائے کہ کونسی کھادوں کی مقدارکتنا ڈال کر کم خرچے میں اچھی فصل حاصل کی جا سکے تقریب سے اشرف شوگر ملز کے کین ڈویلپمنٹ آفیسر محمد خالد کا کہنا تھا کہ اشرف شو گر ملز اپنے علاقے کے گنے کے کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیا ت بلا سود قرضہ میں شامل بیج، کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل جیسی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کو گنے کی فصل کی کاشت افزائش و نشونما اور بڑھوتری سے متعلق آ گاہی و تربیتی پروگرامز منعقد کروا رہی ہے تا کہ ہمارا کسان نئے جدید طریقوں اور معیاری کھادوں اور معیاری ادویات کے استعمال کرکے کم سے کم خرچے سے اپنی فصل کی بہترین پیداوار حاصل کرکے اچھا بہترین سرمایہ کما سکے ہمارے ادارے کا یہ عزم ہے کہ کسان خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک پاکستان خوشحالی کی طرف گا مزن ہو گا ہمارے ادارے اور ملک کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے منسلک ہے اس موقع پر چوہدری فقیر محمد، حاجی محمد صدیق، خلیل عباسی، جام صدیق کھور، سراج احمد بھٹہ، رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔