• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے و مراعات کی وصولی کا حکم حق و صداقت کی فتح ہے

Feb 10, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاولپورکے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے و مراعات کی وصولی کا حکم حق و صداقت کی فتح ہے اور اب پوری قوم تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کیس میں حقائق چھپانے پر فیصل واوڈ کو تاحیات نااہلی کی سزا نا کافی ہے اس بد دیانت اور جھوٹے شخص کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا کیونکہ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل میں ایوان بالا میں اس جعلی سینیٹر کی وجہ حزب اقتدار اور حزب مخالف کے ووٹ برابر ہوئے اور چیئرمین سینیٹ کو اپنا کاسٹنگ ووٹ حکومت کے پلڑے میں ڈال کر پاکستان کی مالی خود مختاری کا جنازہ نکالنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ انشائاللہ فیصل واوڈا کیس کی طرح فارن فنڈنگ کیس میں اکاونٹ چھپانے پر اور ممنوعہ فنڈنگ کی وصولی پر پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے نتیجے میں حکومتی ارکان اسمبلی کو اپنی نشتوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے اور بذات خود کٹھ پتلی وزیراعظم عمران نیازی کو بھی تاحیات نااہلی کی سزا ملے گی کیونکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کی وصولی سنگین جرم ہے اور سزا کے طور پر بطور سیاسی جماعت تحریک انصاف کو ہرصورت پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ جھوٹوں کے ٹولے اور جعلی وزیراعظم کی جانب سے ریاست مدینہ کی پیروی کا دعوی اور علی بابا چالیس چوروں کے احساب کا چورن اب مزید بکنے والا نہیں چینی آٹا،ادویات اور کھاد چوروں کے منہ سے اب احستاب کا نعرہ لگانا مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے اور پیپلزپارٹی کا 27 فروری کا لانگ مارچ جھوٹے اور دروغ گو حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔