• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کرپشن کا گڑھ، کلرک بادشاہ جاوید ڈھڈی بے لگام،سرعام رشوت کا بازار گرم کرنے لگا

Feb 10, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) بہاولپور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کرپشن کا گڑھ، کلرک بادشاہ جاوید ڈھڈی بے لگام،سرعام رشوت کا بازار گرم کرنے لگا،ہر کام کے ریٹ مقرر،روزانہ ہنڈا سوک پر ملتان سے بہاولپور آنے جانے لگا،کروڑوں کی جائیدادیں،رشوت نہ دینے والے سائلین ذلیل و خوار،جو کرنا ہے کر لو اوپر تک حصہ دیتا ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،جاوید ڈھڈی۔وزہر اعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،نیب پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بہاولپور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں تعینات سینئر ایڈیٹر جاوید نور ڈھڈی نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ہر کام کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور سرعام رشوت وصول کرنے میں مصروف ہے سائلین نے بتایا ہے کہ ہم دو دو تین تین سال سے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ہماری سروس بکس کمپلیٹ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اعتراض پہ اعتراض سائلین نے مذید بتایا کہ موصوف روزانہ ملتان سے اپنی ہنڈا سوک گاڑی پر آتا ہے گیارہ بجے پہنچتا ہے اور دو بجے غائب ہو جاتا ہے بدتمیزی معمول بنا رکھا ہے جاوید نور ڈھڈی کہتا ہے جو کرنا ہے کرلو اوپر تک ایمانداری سے حصہ دیتا ہوں اس لئے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا سائلین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،نیب پنجاب ،انٹی کرپشن بہاولپور اور کمشنر بہاولپور سے راشی ایڈیٹر جاوید نور ڈھڈی کے اثاثہ جات چیک کرنے اور اس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے