• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میڈیا کی خبروں پر ایکشن پی ایم سی نے بی ایم ڈی سی پر پابندی لگا دی نوٹیفکیشن جاری،

Feb 10, 2022

بہاولپور (نمائندہ نیوز ٹائم ) میڈیا کی خبروں پر ایکشن پی ایم سی نے بی ایم ڈی سی پر پابندی لگا دی نوٹیفکیشن جاری،مگر دیدہ دلیری اور لا قانونیت کی انتہا،PMDCکی غنڈا گردی PMCسے پابندی کے باوجود ایم بی بی ایس کی اورینٹیشن کلاس کا اجراء کر دیا،100 سے زیادہ طالب علموں کا مستقبل خطرے میں ،حکومت اور پی ،ایم ،سی سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف قومی و لوکل اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیقِ صابر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صفدر بیگ ،ڈاکٹر غلام نبی،ڈاکٹر رانا طارق اور دیگر انوسٹرز کی سرپرستی میں بہاولپور میڈیکل ڈینٹل کالج بہاولپور ڈیرہ مستی احمد پور روڈ اربوں روپے سے تعمیر ہونے والا منصوبہ میں بدنیتی،بے ضابطگیاں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے آج تک اس ہسپتال میں نہ تو کوئی مریض داخل ہوا نہ کوئی آپریشن ہوا نہ ہی آئی سی یو اور نہ ہی بلڈ بنک ہے سارا کام جعلی و فرضی کاغذات کی بنا پر کیا جا رہا ہے اور تھوڑا بہت آؤٹ ڈور ڈرامہ کر کے عوام ،ادارواں اور حکومت کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈاکٹر میاں رشید کو دس لاکھ منتھلی پر ہائیر کر رکھا اور متعدد کرایہ کے ڈاکٹروں کو عارضی طور پر رکھا ہوا ہے گزشتہ دنوں پاکستان میڈیکل کمیشن کی ٹیم نے انسپکشن اور فارمل وزٹ کیا معائنہ ٹیم کو جو وزٹ کرایا گیا فرضی مریض داخل کیے، کرایہ کے ڈاکٹرز دکھاۓ گئے اس موقع پر جو مشینری دکھائی گئی یا تو کسی ہسپتال کی تھی یا کرایہ پر لی ہوئی تھی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی رجسٹریشن کے لئے فرضی کاروائیوں کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے بھی فیکلٹی ہائیر کی تھی پھر تمام تمام پروفیسروں کو بغیر تنخواہیں دئیے ہٹا دیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے یہ کرپٹ عناصر میڈیکل ڈینٹل کالج کو رجسٹرڈ کروانے کے لئے ہر طرح اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا آکر یہ عناصر میڈیکل ڈینٹل کالج خدانخوستہ رجسٹرڈ کروانے میں کامیاب ہوگئے تو بہاولپور ڈویژن کے طالب علموں کی کھال اودھیڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے سہولیات کا جھانسہ دے کر فی بیج ارب روپیہ کمائیں گے ڈاکٹرز صفدر بیگ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود میڈیکل ڈینٹل کالج میں پارٹنر ہے بلکہ ڈیوٹی ٹائم وہ اپنی پرائیویٹ ہسپتالوں میں بیٹھا ہوا مریض دیکھ رہا ہوتا ہے خبروں کی اشاعت پر پی ایم سی نے ایکشن لیتے ہوئے بی ایم ڈی سی پر پابندی عائد کر دی اور کلاسز کے اجراء کو روکتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا مگر بی ایم ڈی سی انتظامیہ ڈاکٹر رفیق صابر،ڈاکٹر اعجاز لطیف ،ڈاکٹر غلام نبی،ڈاکٹر بشری شیر زمان،ڈاکٹر منیر اظہر چوہدری نے پی ایم سی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بہاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بہاولپور میں فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کی اورینٹیشن کلاس منعقد کروا دی، طلباء طالبات اور والدین کو جھوٹی تسلیاں دی گئیں جس پر بہاولپور کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل کمیشن سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے