• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عرفان علی کاٹھیا نے 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں اندرون فرید گیٹ قائم کی جانے والی فوڈ سٹریٹ کا معائنہ کیا

Feb 10, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں اندرون فرید گیٹ قائم کی جانے والی فوڈ سٹریٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ، صدر انجمن تاجران میر جمال اورچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نصر اللہ ملک ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے کہا کہ17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر فوڈ سٹریٹ میں اس خطہ کے لوگوں اور سیاحوں کے لئے لذیذ پکوان رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔