بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے جنرل بس اسٹینڈ اور اے سی ٹرمینل بہاول پور کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نصر اللہ ملک بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ بس اسٹینڈ اور اے سی ٹرمینل پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔