• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف ریسلر گریٹ کھلی نے سیاست میں قدم رکھ دیا، کس پارٹی کا حصہ بنے؟

Feb 11, 2022

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر دلیپ سنگھ رانا عرف گریٹ کھلی نے سیاست میں اینٹری دے دی۔
جمعرات کے روز گریٹ کھلی نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے نئی دلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے وزیر جتندرا سنگھ نے کہا کہ گریٹ کھلی کی پارٹی میں شمولیت نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہوگی۔