بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاول پور آرٹس کونسل اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور کے اشتراک سے رشیدیہ آڈیٹوریم بہاول پور میں ثقافتی محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔تقریب کی صدارت ممتاز شاعر عباس تابش نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر مہر خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، رہنماپاکستان تحریک انصاف سمیرا ملک، حافظ حسین احمد مدنی، سی ای او یجوکیشن ظہور احمد چوہان، چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن بہاول پور نصراللہ ملک، انجمن تاجران کے نمائندہ اسلم خان اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ثقافتی مشاعرہ میں ممتاز شاعر عباس تابش، پروفیسر قاسم جلال، پروفیسر ڈاکٹر رب نواز کاوش، اعجاز توکل،جبار واصف، پروفیسر ڈاکٹر ذیشان اطہر، اظہر فراغ، امرت جوگی، امان اللہ ارشد، خادم حسین مخفی،پروفیسر عاصم درانی، پروفیسر افتخار علی، خالد محبوب، شاہد یاسر، رازش لیاقت پوری، دیوانہ بلوچ اور محمد علی شاہ نے کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض شہباز نئیر نے نہایت شاندار انداز میں انجام دیئے۔ پروگرام آفیسر پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ملک ذکاء اللہ نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ثقافتی محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے جس میں شعراء کرام نے نہایت خوبصورت انداز میں خطہ کی ثقافت کو اجاگر کیاہے۔