• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاول پور کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظرابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر نے کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں

Feb 11, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 باقر حسین نے کہا ہے کہ17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاول پور کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظرابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر نے کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اوراس سلسلہ میں ریسکیو سیفٹی آفیسر، اسٹیشن انچارجز، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز، شفٹ انچارج،لیڈ فائر ریسکیورز،فائر ریسکیورز، ایمرجنسی میڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقہ عملہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جوریلی کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پرکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے قلعہ ڈیراور کے مقام پر مختلف کی پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں جن میں دِلوش اسٹیڈیم قلعہ ڈیراور، ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس،صادق مسجد قلعہ ڈیراور،پولیس اسٹیشن ڈیراور فورٹ،27 موڑ، ڈیراور والا پل،چوکی والا پل، 36 والا پل،چنن پیر ٹریک، قلعہ موج گڑھ،قلعہ جام گڑھ،مخدوم والی ٹینکی، فرید سر، دان والا،کھجی والاچوک،بنگلامچھرلی موڑ،کنڈی موج گڑھ چوک،شہزادی چوک،ڈیراور موڑ، شکار والا، روجھ،جانو والا اکمل والا،خان گڑھ فورٹ،ماری اور بجنوٹ شامل ہیں۔ان کی پوائنٹس پر ریسکیورز، ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکلزاور موٹر بائیک ایمبولینسزاور ایمبولینسز 4×4 بھی موجود ہوں گی۔ نیز چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک پر بھی ایمبولینس موجود رہیں گی جو کسی بھی حادثے کی صورت میں ریس میں شر کت کرنے والے افراد کو طبی سہولت فراہم کرے گی۔