• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں دلوش اسٹیڈیم چولستان کے مقام پر پری پیئرڈکیٹگری گاڑیوں کی ریس کا افتتاح کیا

Feb 12, 2022

بہاول پور (نمائندہ نیوز ٹائم)چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں دلوش اسٹیڈیم چولستان کے مقام پر پری پیئرڈکیٹگری گاڑیوں کی ریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی توقیر عباس کا ظمی، صاحبزادہ فیض الرشید عباسی اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی سے علاقے کی تاریخ اور ثقافت اجاگر ہوگی۔یاد رہے کہ پری پیئرڈکیٹگری میں 39گاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پری پیئرڈکیٹگری کا پہلا راؤنڈ 231 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ہے۔انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سپورٹس سرگرمیوں اور نیزہ بازی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دلوش اسٹیڈیم کے مقام پر شاندار ٹریڈ میلہ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔