• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پربہاول پور اور یزمان کی ٹیموں کے مابین کبڈی کے شاندار مقابلہ جات کا انعقادکیا گیا۔

Feb 12, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پربہاول پور اور یزمان کی ٹیموں کے مابین کبڈی کے شاندار مقابلہ جات کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، جنرل سیکرٹری بہاول جم خانہ ڈاکٹر اویس نظامی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، سابق چیمپئن انور گورایہ،پاکستان بھر سے آئے ہوئے سیاحوں اور مقامی عمائدین و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔کبڈی مقابلہ جات میں بہاول پور کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ جیت لیا۔بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔