• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور کا رہائشی ملزم علی رضا 2016 سے میڈیکل کی طالبہ کو غیر اخلاقی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے بٹور چکا

Oct 10, 2019

( سیالکوٹ نیوز )

لاہور کا رہائشی ملزم علی رضا 2016 سے میڈیکل کی طالبہ کو غیر اخلاقی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے
ملزم آج اپنے دوست کے ہمراہ مزید رقم بٹورنے کے لئے سیالکوٹ پہنچا طالبہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کو آگاہ کر دیا ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فروز نے تھانہ حاجی پورہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او اکرم شہباز نے سادہ کپروں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ پارک میں ریڈ کیا اور ڈرامائی انداز سے ملزم گرفتار کر لیا ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصویر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کے ذریعے رقم بٹورتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے. رپورٹ محمّد طارق بھٹی نیوز ٹائم لاہور ۔