• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“جوبائیڈن اور پیوٹن کے رابطے سے امیدیں نہ باندھی جائیں” جان کربی نے واضح کردیا

Feb 14, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے مابین ہونے والے رابطے سے کوئی بریک تھرو نہیں ہوا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جان کربی نے کہا کہ جوبائیڈن اور پیوٹن میں ہونے والی طویل گفتگو اس بات کااشارہ نہیں ہے کہ چیزیں درست سمت جا رہی ہیں اور نہ ہی یہ اس بات کی علامت ہے کہ پیوٹن کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس گفتگو سے امیدیں باندھنے کی کوئی وجہ نہیں ملتی۔
خیال رہے کہ ہفتے کو جوبائیڈن نے پیوٹن سے ایک گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں یوکرائن پر حملے کی صورت میں فوری اور شدید جواب کی تنبیہہ کی گئی تھی۔