• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کٹھ پتلی حکومت مخالف لانگ مارچ کے اعلان پر جیالے کارکنان اور ہوشربا مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے عوام ابھی سے پرجوش و تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں

Feb 14, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کٹھ پتلی حکومت مخالف لانگ مارچ کے اعلان پر جیالے کارکنان اور ہوشربا مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے عوام ابھی سے پرجوش و تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں اور ملک بھر کے کسانوں و کا شتکاروں نے بطور احتجاج پہلے ہی سڑکوں پر آ کر کٹھ پتلی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ پیپلزپارٹی کا 27 فروری کا لانگ مارچ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم لانگ مارچ ہو گا جو تباہی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گاجبکہ لاکھوں افراد پر مشتمل عوام و جیالے کارکنان کا ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر کٹھ پتلی وزیراعظم کو پویلین کی راہ دیکھا کر دم لے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام،مزدور کسان دوست جماعت ہے جو مشکل کی گھڑی میں غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکو حقوق دلانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 27 فروری کے لانگ مارچ میں بہاول پور ڈویژن سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار،جیالے کارکن،کسان و مزدور شرکت کریں گے اور تخت بنی گالا کی کھوکھلی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گے۔