• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

)اسلامی کالونی بلا ک نمبر 6اور 7میں ‘جگہ جگہ کھلے مین ہول موت بانٹنے لگے مین ہولز کے ڈھکن اوررنگ بھی چوری جانی نقصان سے قبل فوری ڈھکن نصب کرائیں جائیں

Feb 14, 2022

بہاول پور(نمائندنیوز ٹائم)اسلامی کالونی بلا ک نمبر 6اور 7میں ‘جگہ جگہ کھلے مین ہول موت بانٹنے لگے مین ہولز کے ڈھکن اوررنگ بھی چوری جانی نقصان سے قبل فوری ڈھکن نصب کرائیں جائیں اہلیان علاقہ کا ڈی سی بہاول پورسے مطالبہ تفصیل کے مطابق اسلامی کالونی بلا ک نمبر 6 اور 7مین گلیوں میں تین ماہ سے گٹر کے ڈھکن غائب اور رنگ بھی چوری کھلے مین ہول موت بانٹنے لگے اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے سے گلیوں میں گندگی کے باعث موذی امراض پھلنے کاخطرہ چیف آفیسر کارپوریشن کودرخواست کے باوجود اسلامی کالونی بلا ک 6اور 7 میں موجودکسی بھی گٹر پرڈھکن نصب نہیں کیاگیاجس کے باعث پوری گلی پر جگہ جگہ گٹربغیرڈھکن کے کھلے موت کودعوت دے رہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ کھلے مین ہول میں کوئی بھی بچہ یابچی یارات کے وقت عام شہری گرسکتاہے اورجانی ومالی نقصان کااحتمال ہے شہریوں نے ڈی سی بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور گٹر کے ڈھکن نصب کرنے کامطالبہ کیا میونسپل کمیٹی عملے کی لاپرواہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے گزشتہ کئی مہینوں سے گلی گہرے گٹروں سے ڈھکن غائب ہیں جبکہ اس گلی سے طلبا اہل محلہ تاجران کا روزانہ کی بنیاد پر گزر بسر ہوتا ہیمتعدد بار موٹرسیکل سوار حضرات ان راستے میں کھلے گٹروں کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے ہیں کم عر بچے اگر خدانخواستہ گہرے گٹروں کی زد میں آ جائیں تو انکا نکلنا بہت مشکل ہے جبکہ کم عمر بچے بھی اسی راستے سے ڈیلیکی بنیاد پر سکول آمدورفت کرتے ہیں علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کو بار بار نشاندہی کراونے کے باوجود انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر ہے