بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پیپلز پارٹی بہاولپور میں اپناکھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی میٹرو پولٹین بھاولپور کے صدر تطہیر الحسن عرف پپو بھائی نیایک وفد کے ہمراہ صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود سے جمال دین والی میں ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں بھاولپور کی سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو ھوئی۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی میٹرو پولٹین کارپوریشن بھاول پور ملک اسلم چنڑ نے اپنی تنظیم کی کارکردگی کے بارے میں صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کو رپورٹ پیش کی۔ جسے نہ صرف سراہا گیا بلکہ صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہاکہ مجھے بھاولپور سٹی تنظیم کی کارکردگی کا ذاتی طور پر معلوم ھے۔ انہوں نے اچھی کارکردگی کو سراہااور سٹی تنظیم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے ڈویژنل صدر بھاولپور جاوید اکبر ڈھلوں صاحب کو ہدایات جاری کی کہ وہ بذات خود بھاولپور جائیں اور بھاولپور میں جلوہ اور چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب کی جگہ کا انتخاب ضلعی اور سٹی تنظیم کی مشاورت سے کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایات دی کہ بھاولپور میں ایک ھی جگہ ضلعی اور سٹی کی تمام تنظیمیں اکھٹی ھو کر چیئرمین کا فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں کریں۔ اس موقع پر صدر تطہیر الحسن پپو بھائی نے مخدوم احمد محمود کو یقین دلایا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کا بھر پور استقبال و شرکت کریں گے۔ وفد نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے بعد ڈویژنل صدر جاوید اکبر ڈھلوں سے بھی میٹنگ کی اور ان سے لانگ مارچ کے بارے تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر انھیں دور بھاولپور کی دعوت بھی دی گئی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پہلی ھی فرصت میں بھاول پور کا دورہ کریں گے ۔وفد میں صدر تطہیر الحسن پپو بھائی، جنرل سیکرٹری اسلم چنڑ ۔انفارمیشن سیکرٹری عباس بلوچ ۔نائب صدر ظفر خان ۔سید سعید الدین احمد ۔حاصل پور سے رانا افضل اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر محترمہ سیدہ عشرت بھی شامل تھیں