بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان میں ذیابطیس کے بڑھتے خطرے کے خلاف ملک کے سینیئر فزیشنز صف آرا ہوگئے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں قومی ذیابطیس تحقیقی گروپ کا پہلا اجلاس،ذیابطیس سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے مختلف سٹڈی گروپس تشکیل دے دیے گئے،سٹڈی گروپس بیماری کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کرکے سفارشات پالیسی میکرز کو پیش کریں گے۔اجلاس کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے کیا گیا،اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس اور صدر پی ایس آئی ایم پروفیسر جاوید اکرم نے کی،اجلاس میں پاکستان بھر سے آئے سینیئر فزیشنز کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قومی ذیابطیس چیپٹر کے صدر پروفیسر زمان شیخ بھی اجلاس میں موجود،اجلاس میں ذیابطیس کے ماہرین کی جانب سے مرض پر تحقیقی خاکہ جات پیش کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس اور صدر پی ایس آئی ایم پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میڈیسن کے شعبے میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، تحقیق کی مدد سے ملک میں ذیابطیس کے بڑھتے مرض سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی، مقامی سطح پر کی بھی تحقیق کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ذیابطیس پر ریسرچ کیلئے مختلف سٹڈی گروپس تشکیل دیے ہیں، ریسرچ پراجیکٹس کیلئے فنڈنگ یوایچ ایس اور ایچ ایس سی فراہم کریں گے، پہلا گروپ بچوں میں ذیابطیس کی جینیاتی بنیادوں پر تحقیق کرے گا، چلڈرن ہسپتال میں دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کو تحقیق میں شاملِ کیا جائے گا۔اجلاس میں پروفیسر عزیز الرحمن، پروفیسر منیر اظہر، پروفیسر زاہد یاسین ہاشمی، پروفیسر اے ایچ عامر ،پروفیسر سلیم قریشی، پروفیسر بشیر کھوڑو، پروفیسر طارق وسیم، پروفیسر رضوان ظفر ،پروفیسر خورشید احمد خان، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، پروفیسر ساجد عبیداللہ، پروفیسر شبیں ناز مسعود ،پروفیسر فیصل مسعود قریشی، پروفیسر جمال ظفر، پروفیسر مشہور عالمِ شاہ، پروفیسر جیدہ منظورنے بھی شرکت کی ۔