• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرتا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Feb 15, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کرتے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہولناک واردات امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ہوئی ہے جہاں 32سالہ ملزم نکولس سکریا نے تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے پلاسٹک بیگز میں بھر رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق انہیں ملزم کے ہمسایوں نے گھر میں جھگڑے اور چیخ و پکار کی اطلاع دی تھی، تاہم جب تک آفیسرز پہنچے، ملزم لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کر رہا تھا۔ ملزم کے ہمسایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لیجا رہی تھی تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ ”اس نے میرے ’خصیے‘ کاٹنے کی کوشش کی تھی۔“