• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع بہاولپور کے زیراہتمام، نیشنل پیرامیڈیکس کے عالمی دن کے موقع پر، سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

Feb 16, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع بہاولپور کے زیراہتمام، نیشنل پیرامیڈیکس کے عالمی دن کے موقع پر، سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کی صدارت ملک محمد اکرم ضلعی صدر پیرامیڈیکس بہاولپور نے کی۔جس میں ضلع بھر سے تمام پیرامیڈیکس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر نیازمقصود پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور بطور خاص شریک ہوئے۔ ضلعی چیئرمین سجاد احمد شاہ نے پیرامیڈیکس کی محکمہ صحت عامہ میں اہمیت، اور موجودہ معاشی بدحالی کا شکار ہوکر، دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش پیرامیڈیکس کو، خود معاشی استحصال اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے،ایک ہی محکمہ میں کام کرنے والے، ہیلتھ پروفیشنل الاونس، ہارڈ ایریا الاونس اور دیگر مراعات سے محروم رکھنا، سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ملک اکرم ضلعی صدر پیرامیڈیکس بہاولپور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت عامہ میں، ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے والے پیرامیڈیکس کا معاشی استحصال بند کر کے، پنجاب بھر کے پیرامیڈیکس کو،ڈاکٹروں، نرسز کی طرز پر دس ہزار ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہارڈ ایریا الاونس بہاولپور کے ڈاکٹرز کی طرز پر، پیرامیڈیکس کو بھی دیا جائے۔یکساں سروس سٹرکچر کو منظور کرکے، ملکی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصودپیرامیڈیکس کی خدمات کو سراہا ہے اور انکی خدمات جو کرونا وباء میں پیش کی جارہی ہیں، ان کی تعریف کی ہے۔واک اور ریلی کے شرکاء نے، اپنے حقوق کیلئے نعرے بازی کی۔