• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور فواد عارف نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور رائے محمد رضا کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔

Feb 16, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور فواد عارف نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور رائے محمد رضا کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔ معزز ججز کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز ججز نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران اور مختلف بیرکس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث03 نفر اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ معزز ججزکے دورہ کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔