• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قیادت میں رواں ماہ فروری کی 27 تاریخ کو کراچی سے شروع ہونے والے عوامی لانگ مارچ کے روٹ پلان کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

Feb 16, 2022

,بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قیادت میں رواں ماہ فروری کی 27 تاریخ کو کراچی سے شروع ہونے والے عوامی لانگ مارچ کے روٹ پلان کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے 3 مارچ کو عوامی مارچ بہاول پور پہنچے گا،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز 27 فروری بروز اتوار مزار قائد کراچی سے صبح 10 بجے شروع ہوگا جو 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے گزرتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا شیڈول پروگرام کے عوامی مارچ 27 فروری کی شام براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے گا، جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا۔ عوامی مارچ دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔ یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا، جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔ 2 مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا، جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔ 3 مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔ 4 مارچ بروز جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا۔ عوامی مارچ بتاریخ 5 مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے بتاریخ 6 مارچ بروز اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے، جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا، جبکہ 6 مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ 7 مارچ بروز پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، جہاں جہلم اور گوجر خان سے ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8مارچ بروز پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔