• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اولپور سپورٹ گروپ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے “کوئی بھوکا نہ سوئے گا” پروگرام کے تحت وین کے زریعے ریلوے اسٹیشن بھاولپور میں مستحق غریب افراد جن میں قلی بھائیوں اور خواتین سمیت دیگر مستحق افراد میں بلا کسی تفریق کے تمام مذاہب کے ماننے والوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

Feb 16, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) بھاولپور سپورٹ گروپ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے “کوئی بھوکا نہ سوئے گا” پروگرام کے تحت وین کے زریعے ریلوے اسٹیشن بھاولپور میں مستحق غریب افراد جن میں قلی بھائیوں اور خواتین سمیت دیگر مستحق افراد میں بلا کسی تفریق کے تمام مذاہب کے ماننے والوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس اہم موقع پر عدیل اسلم امیدوار مئیر بہاولپور سٹی اور پی ٹی آئی کے سینئر راہنما نے احساس پروگرام کے بارے میں قلعیوں کو آگاہی دی جس میں صحت کارڈ ،احساس راشن پروگرام شامل تھے اس موقع پر عدیل اسلم نے کہا کے آپکے لئیے انصاف ہاس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئیے آپ آفس آ سکتے ہیں وہاں پر آپ کو مکمل رہنمائی دی جائے گی۔ اس موقع پر عدیل اسلم نے کہا کہ ہم اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنایں گے ۔ بین المذاہب ہم اہنگی کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے دن رات کوشاں ہیں اور جنوبی پنجاب کی محرمیوں کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے