• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی یونٹ نےگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا

Feb 16, 2022

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی یونٹ نےگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلباء کو سیفٹی ہیلمٹ پہننے،سائیڈ ویومرر کے استعمال اور فوائد بارےخصوصی بریف کیا گیا۔طلباء کو روڈ حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے ،تیزرفتاری،ون ویلنگ کیحالت میں موٹر سائیکل چلانے سے منع کیا گیا۔انہوں نےمزید یہ کہاکہ روڈ حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیےاساتذہ اور والدین کو بھی چاہیےکہ وہ طلباء میں روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئےاپنا کردارادا کریں۔لیکچرکےاختتام پر طلباءمیں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئےگئے۔