بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری امیر خان نے بہاولپور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا۔۔دیا۔۔بہاولپور کے نواحی علاقہ 12 بی سی جنوبی میں ملزم مبشر ضیاء نے راحت جاوید کو اپنے گھر میں بلوا کربے دردی سے قتل کرکے نعش کو تیزاب سے جلا دیا تھا۔پولیس تھانہ بغداد الجدیدنے گرفتار کر کے اس کے گھر سے نعش کو برآمد کیا تھا۔پانچ سال سے سے چلنے والے اس مشہور مقدمے کا آج فیصلہ ہوگیا۔ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پر موت کی سزا کے ساتھ پتالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی۔مقدمے کی پیروی مشہور وکیل نثار احمد چوہدری نثار احمد تتلہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جاوید نور نے کی۔اس موقع پر مقامی صحافی شاہد گھمن کا کہنا تھا۔انہوں نے انصاف کیلئے جدوجہد کی اور آخر کار انہیں انصاف مل گیا۔ملزم کو ملنے والی سخت سزا ان کے دکھ کا کا کچھ نہ کچھ مداوا ضرور کریگی۔