• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان پہنچ گئے

Feb 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بل گیٹس نے چک شہزاد میں قائم کورونا سے متعلق ہسپتال کا دورہ کیا ، وہ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کرینگے ۔ بانی مائیکرو سافٹ کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بل گیٹس آج شام ہی واپس چلے جائیں گے ۔