• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بجلی کا یونٹ 2روپے 59 پیسے سستا ہو گیا

Feb 17, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ۔ کےالیکٹرک نےایک روپیہ 80 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کااطلاق مارچ کےبلوں پرہوگا، 300 یونٹ استعمال کرنیوالے،لائف لائن اورزرعی صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔