راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے میچ کا آج تیسرا روز ہے جہاں آسٹریلیا کے بلے باز پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں کریز پر موجود ہیں ۔
پاکستان نے گزشتہ روز تیسرے سیشن کے دوران 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 44 ، امام الحق 157 ، اظہر علی 185 اور بابر اعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔
محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے ۔ سکور 476 ہونے پر پاکستان نےاننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے 8 باؤلرز کو آزمایا گیا لیکن ناتھن لیون ، کپتان پیٹ کمنز اور مارنس لیبو شگنے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
تاریخی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی بلے بازی جاری
