• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

100 روپے کے لیے دوست کے ہاتھوں دوست قتل، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

Mar 6, 2022

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں 100 روپے قرض واپس نہ کرنے پر طیش میں آکر ایک دوست نے دوسرے دوست کے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے گراگئوم میں ایک دوست ارجن یشونت سنگھ نے دوسرے دوست منوج سے 100 روپے قرض لیا تھا، دونوں دوست ایک ساتھ ہی ملازمت بھی کیا کرتے تھے۔منوج نے ادھار واپسی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور منوج نے طیش میں یشونت کے سر پر اینٹ دے ماری اور اس وقت تک مارتا رہا جب تک سر کچلا نہیں گیا۔ارجن یشونت کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ ملزم منوج فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا اور تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔