• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قصور ، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق ، ایک جھلس گیا

Mar 7, 2022

قصور (نمائندہ خصوصی) قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے باعث دو کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک جھلس گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جھونپڑیوں میں آتشزدگی شارٹ سرکت کے باعث لگی ، آگ کی زد میں آکر دو کمسن بھائی 7سالہ اشفاق اور 6 سالہ اشتیاق جاں بحق ہو گئے جبکہ دو سالہ بھائی جھلس گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بچوں کے والدین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے