اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلا س کل طلب کر لیا ، وفاقی کابینہ اجلاس کا 24نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صوتحال پر غور ہو گا ،وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیں گے ، اجلاس میں تحریک عدم اعتمادسمیت سیاسی امور پر با ت ہو گی ،روس یوکرین جنگ کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات ہو گی ۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تشکیل نو سے متعلق بھی بات ہو گی ۔
جاری ایجنڈ ے کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیزمینجمنٹ اتھارٹیز بورڈ کے آزادممبرزکی تقرری پر بھی بات ہو گی ۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزا پالیسی میں ردو بدل سے متعلق سمریاں بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہو ں گی .
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلا س طلب کر لیا
