لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، پاکستان مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا۔
نجی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خلیج ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 اہداف پورے کئےایف اے ٹی ایف نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لئے۔اس کے باوجود پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال کے آخر تک گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ترقی کر رہی ہے، 6فیصد سے زیادہ معاشی شرح نمو پاکستان کا ہدف ہے۔ آئندہ 5 سال میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔
مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھا گیا ، وزیر خزانہ
