• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور دھماکہ کے سہولت کار کی شناخت کر لی گئی ،تصویر اور ڈیٹا سامنے آ گیا

Mar 7, 2022

پشاور (نمائندہ خصوصی)پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں دھماکے کے سہولت کارکی شناخت کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی ہے ، ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا گیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی ، نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔